وزیراعظم عمران خان نے عرفان صدیقی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عرفان صدیقی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔
آج اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حقائق کی روشنی میں فیصلہ ہوگا کہ قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب کون ہوا؟ جس کسی نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی ہوگی اس کو اس کے کیے کی سزا ضرور ملے گی۔
وزیراعظم نے اس عمل پر نا پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لیا۔انہوں نے کہا کہ لیگی رہنماوں نے سیاسی آکسیجن حاصل کرنے کیلئے صدیقی صاحب کے معاملے کو اچھالا۔