فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان کو بیروزگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیروزگاری کا دکھ مولانا صاحب سے برداشت نہیں ہو رہا، آج کل ان کا کام صرف پیغام رسانی رہ گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہان نے بلوچستان اور شمالی وزیر ستان میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحم نے اصول کے نام پر وصول کی سیاست کرتے ہیں۔ مولانا کا کام اللہ کا پیغام پھیلانا ہے لیکن وہ آج کل بے روزگار ہیں ان کا کام نوازشریف اور آصف زرداری کا پیغام ایک دوسرے کو پہنچانا ہے۔ مولانا فضل الرحمن مدرسوں کے بچوں کو استعمال کر کے حکومت کی رٹ کو چیلنج نہیں کر سکتے۔
فیاض الحسن نے کہا کہ فضل الرحمان صاحب اسلام آباد آئیں انھیں کنٹینر اور ڈیزل دونوں ملے گا، بیگم صفدر اعوان جرائم پیشہ ہیں، نوازشریف اور بیگم صفدر اعوان دونوں مجرم ہیں، مجرموں کی سڑکوں پرآنے کی اجازت نہیں ہے، فیاض الحسن نے شہباز شریف کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔