وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پولیس میں کالی بھیڑوں کو تلاش کرکے ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔
وزیر اعظم عمران خان سے تین صوبوں کے آئی جیز نے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم سے ملاقات کرنیوالوں میں آئی جی پنجاب ، آئی جی کے پی اور آئی جی اسلام آباد شامل تھے، ملاقات میں پولیس اصلاحات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ پولیس اپنے رویوں میں تبدیلی لائے ۔ آئی جیز عوام کے شکایات کے فوری ازالے کیلئے کارروائی کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرے ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کے پولیس میں کالی بھیڑوں کو شناخت کرکے ، ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔