وزیر اعظم عمران خان 23 ستمبر کو نجی ایئرلائن کے ذریعے نیویارک روانہ ہوں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم عمران خان کا ابتدائی شیڈول تیار ہوگیا ہے، جس کے تحت وزیر اعظم عمران خان 23 ستمبر کو نجی طیارے کے ذریعے نیو یارک کے لئے روانہ ہوں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کا دورہ 4 روز پر مشتمل ہوگا، اس دوران وزیر اعظم کی ملائیشین ہم منصب سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی ہوں گی، اور ان سے امریکا میں مقیم پاکستانی سرمایہ کار اور تاجر بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور مظالم کو اٹھائیں گے، جب کہ 27 ستمبر کی رات ہی امریکا سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔