وزیراعظم نے صنعتی شعبے کیلئے بجلی اور گیس کی فراہمی میں مشکلات ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کو معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے صنعتی شعبے کیلئے بجلی اور گیس کی فراہمی میں مشکلات ختم کرنے کی ہدایت کردی۔
عمران خان نے نجکاری پروگرام کی رفتار تیز کرنے، جبکہ نئی سرمایہ کاری کرنے والوں کی مشکلات بھی کم کرنے کی ہدایت کی۔
دوسری جانب وزیراعظم سے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب عون چوہدری نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسی اور صوبے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عون چوہدری نے پنجاب کے سیاسی معاملات کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔