پاکستان افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات آج اسلام آباد میں ہونگے۔ مذاکرات میں افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات آج اسلام آباد میں ہونگے جس میں مذاکرات میں افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ثی مذاکرات میں شرکت کے لیے آج اسلام آباد پہنچیں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جانب سے شرکت کرنے والے وفد میں ایک بار پھر تبدیلی کی گئی ہے، افغان مشیر قومی سلامتی حمداللہ محب افغان صدر کے ساتھ واشنگٹن گئے ہیں جس کے سبب وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی مذاکرات میں شرکت کرینگے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ چینی وفد کی قیادت چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کرینگے جبکہ افغان وفد کی قیادت افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی کریں گے۔