ڈاکٹر شہباز گل کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی نے شہباز گل کے منتخب نمائندوں کو ناروا سلوک کے بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو شکایت لگائی تھی اور کہا کہ وہ اپنے دائرہ اختیار سے آگے نکل جاتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزراء کو بھی وزارتوں میں عمل دخل کی وجہ سے شہباز گل پر اعتراضات تھے۔ صوبائی وزراء نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو شہباز گل کی شکایت لگائی تھی اور سب باتیں وزیراعظم عمران خان کے نوٹس میں بھی لائی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل کا میڈیا کے ساتھ بھی ناروا سلوک تھا اور وہ ان کے ساتھ سخت لہجہ اپناتے تھے۔
دوسری جانب شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ استعفے سے پہلے بھی اپنے لیڈر اور پارٹی کے پابند تھے اور اب بھی ہیں۔ اور انہوں نے پارٹی قیادت کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔