وزیراعظم اورامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات آج ہوگی، جہاں عمران خان ایک بار پھر کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں دو طرفہ ملاقات پر آج ہوگی، ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہورہی ہے۔
ملاقات کے لیے اتفاق رائے سفارتی چینلز پر بات چیت اور خط و کتابت کے ذریعے ہوا ہے،اہم ملاقات میں وزیراعظم امریکی صدر کے سامنےکشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم سے ترکی، سوئٹزرلیند، اٹلی اور عالمی بینک کے صدور بھی ملاقاتیں کریں گے،وزیراعظم اپنے برطانوی ہم منصب اور چینی وزیر خارجہ سے بھی آج ملاقاتیں کریں گے اور وزیراعظم کونسل آف فارن ریلیشنزسے بھی خطاب کریں گے۔