پاکستان، ترکی اور ملائشیا نے بی بی سی کی طرز پر انگلش ٹی وی چینل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ٹوئٹر پر صدر طیب اردوان اور وزیراعظم مہاتیر محمد کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔ عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ ہماری وہ ملاقات جس میں ہم نے بی بی سی کی طرز پر انگریزی چینل کے آغاز کا فیصلہ کیا جو مسلمانوں کو درپیش مسائل اجاگر کرنے کے علاوہ اسلاموفوبیا کیخلاف بھی برسرپیکار ہوگا۔
ہماری وہ ملاقات جس میں ہم نے بی بی سی کی طرز پر انگریزی چینل کے آغاز کا فیصلہ کیا جو مسلمانوں کو درپیش مسائل اجاگر کرنے کے علاوہ "اسلاموفوبیا" کیخلاف بھی برسرپیکار ہوگا۔ pic.twitter.com/w8NTmouCVf
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 30, 2019