پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان اضافی 20 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ رقم سوشل پروٹیکشن ڈیولپمنٹ کے منصوبوں پر خرچ ہوگی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو اضافی 20 کروڑ ڈالرز فراہم کرے گا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک غربت کے خاتمے کے تحت بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے پاکستان کو 20 کروڑز ڈالر مالیت کی اضافی فنانسنگ کیلئے قرضہ فراہم کرئے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے مابین طے پانے والے معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد، سیکریٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام علی رضا بھٹہ، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے بینک کے کنٹری ڈائریکٹر مس زیاو ہون یان نے دستخظ کیے۔