وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے،وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات شیڈول ہے۔
اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا چوتھا دورہ کراچی ہے۔شیڈول کی کاپی وزیراعلیٰ ہاؤس کو بھی بھجوا دی گئی لیکن وزیراعلیٰ سمیت سندھ کے کسی حکومتی نمائندے سے ملاقات طے نہیں کی گئی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی وزیر اعظم کے دورہ کراچی پر وزیر اعلی سندھ کو مدعو نہ کیے جانے کی تصدیق کر دی۔
وزیر اعظم عمران خان سب سے پہلے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کرینگے۔ بعدازاں عمران خان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی سے طویل ملاقات کریں گے جس میں مختلف امور زیر غور آئیں گے۔ اتحادی جماعتوں ایم کیوایم اور جی ڈی اے کے وفود کو بھی 15، 15 منٹ ملاقات کا وقت دیا گیا ہے، دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان چائنہ پاور جنریشن کا افتتاح بھی کریں گے