مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو اسپتال سے دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ناساز طبیعت کے باوجود مریم نواز کی صبح پانچ بجے جیل واپسی تشویش ناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کی طبیعت چند دن سے ناساز ہے اور ان کے طبی تجزیے کی رپورٹس ان کے بچوں اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو فراہم نہیں کی جارہی تھیں۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر کو طبیعت ناساز ہونے پر گزشتہ روز لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
مریم نواز کا ڈینگی اور سی بی سی ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز مریم نواز کو پے رول رہائی دی گئی تھی اور انہیں اپنے والد سے ایک گھنٹے کی ملاقات بھی کی تھی۔