چیئرمین پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی) مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت سمیت سب کراچی سے کچرا اٹھانے میں ناکام ہوگئے ہیں
کرپشن کی وجہ سے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔پاکستان ہائوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر میں کچرا اٹھانا مسئلہ بن کر رہ گیا ہے-
پہلے وفاق پھر صوبائی حکومت سمیت سب فیل ہوگئے، اب توکتے کے کاٹنے کی خبریں بہت زیادہ عام ہوچکی ہیں کتے کاٹنے کی ویکسین سرکاری ہسپتا لوں میں میسر نہیں۔
مصطفی کمال نے کہا کہ پہلے تو کتے کو کھانے میں زہر ملا کردیا کرتے تھے تو وہ مرجاتا تھا اب تو کتے کے زہر میں بھی کرپشن ہے جس سے کتے مر نہیں رہے۔کراچی کے لوگ جب تک خاموش رہیں گے عذاب بڑھتا رہے گا عوام سے کہتا ہوں ظلم کوخاموشی سے سہنے والا ظالم کاساتھی ہے-
پاک سرزمین پارٹی آخرتک ظلم کے خلاف کھڑی ہے، ہماراساتھ دیں ہم اس ظلم کی طاقت کوتباہ و برباد کردیں گے۔اس موقع پر مصطفی کمال نے پی ایس پی میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی شخصیت میر شمس مینگل کی شمولیت کابھی اعلان کیا اور میرشمس مینگل کو مبارکباد دی۔