لیجنڈ کرکٹر اورسوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر انسداد پولیو کا سفیر مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی یوم انسداد پولیو کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں وسیم اکرم اورکوآرڈینٹر پاکستان پولیو پروگرام نےمعاہدے پردستخط کیے۔
اس موقع پر سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ رہنے کا حق ہے اورتمام پاکستانی پولیو کو ہرانے میں ہمارا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ انسداد پولیوکے دو قطرے ہی پولیو سےبچاؤکا ذریعہ ہیں اورپولیو کے خلاف جیت ہماری ہی ہوگی۔