وزیراعظم عمران خان آج بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج سکھ برادری سے ایک اور وعدے کی تکمیل کرنے جا رہے ہیں
وزیراعظم عمران خان آج ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیادرکھیں گے۔یہ سکھ برادری سےعمران خان کے ایک اوروعدے کی تکمیل ہے۔کرتارپورراہداری کی صورت میں بین المذاہب ہم آہنگی کا جو بیج انہوں نےبویاہےوہ مختلف مذاہب کے ماننےوالوں میں ہم آہنگی اوررواداری کاسایہ دارشجربنے گا
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 28, 2019
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر آج لاہور اور ننکانہ صاحب آئیں گے جہاں وہ گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بھی ملاقات کریں گے۔
دورہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ یونیورسٹی ملک میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ پاکستان اور بیرون ملک مقیم سکھ برادری کے لئے کمیونٹی سنٹر کے طورپرکام کرے گی۔