نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک۔

لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف کا سروسز اسپتال میں آٹھواں روز ہے لیکن ان کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔

ذرائع کے مطابق ان کے پلیٹ لیٹس(خون کے سفید خلیے) کی تعداد میں معمولی اضافے کے بعد تعداد 28 ہزار پر برقرار ہے

اطلاعات ہیں کہ انجیکشن کا کورس ختم ہونے پر میاں نوازشریف کا اب نیا علاج کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور منگل کی صبح میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کا ایک بار پھر تفصیلی طبی معائنہ بھی کیا ہے۔
ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد میں اضافہ کیلئے سٹریرائڈ انجیکشن سولو میڈرول 250 ایم جی بھی تجویز کر دیا گیا ہے۔ سولو میڈرول انجیکشن ایک صبح 10بجے اور دوسرا رات دس بجے لگےگا۔

طبی معائنے میں نواز شریف کا بلڈ پریشر پہلے سے بہتر ہے جو 140/80 آیا ہے۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے نوازشریف کو قبض کی شکایت پر سیرپ کریما فین تجویز کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب انسولین کے 18 یونٹ تجویز کیے گئے ہیں