بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر اسٹیٹ بینک نے 50 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کیا ہے۔ چیئرمین پاکستان سکھ کونسل نے 14 کروڑ سکھوں کی جانب سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
اسٹیٹ بینک میں بابا گرونانک کے یادگاری سکے کے اجراء کی تقریب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے دنیا بھر سے پاکستان پہنچے سکھوں کو خوش آمدید کہا۔ چیئرمین پاکستان سکھ کونسل سردار رمیشں نے اپنے خطاب میں کہا کہ 14 کروڑ سکھوں کی جانب سے پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس تیزی سے کرتار پور کی تعمیر مشکل کام تھا، راہداری کھولنے کا قرض اتارا نہیں جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ جب میں وہاں تھا اور جو جذبات تھے اسکا اظہار کرنا مشکل ہے۔ بابا گرونانک نے زندگی کے آخری 18 سال کرتار پور میں گذارے، اسی لئے دنیا میں بسے ہرسکھ کی خواہش ہے کہ وہ کرتار پور آئے۔ گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین پاکستان سکھ کونسل نے یادگاری سکے کا افتتاح کیا۔