وزیراعظم عمران خان آج میانوالی میں 2 اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم عمران خان آج جمعہ کو میانوالی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ 2 اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

میانوالی آمد پر وزیراعظم عمران خان میانوالی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جب کہ 200 بستروں پر مشتمل زچہ بچہ اسپتال کا سنگ بنیاد بھی آج رکھا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نمل یونیورسٹی کا بھی دورہ کریں گے۔

مقامی قیادت نے دورہ میانوالی کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ شہر بھر میں جگہ جگہ وزیراعظم عمران خان کیلئے خیر مقدمی بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔ وزیراعظم ایک روزہ دورے کے دوران تاجر برادری اور حلقہ کی عوام سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے 19 جولائی کو میانوالی کا دورہ کیا تھا، جہں نمل انسٹی ٹیوٹ میں اسپتال کا سنگ بنیاد اور میانوالی ایکسپریس کا افتتاح کیا گیا تھا۔