سندھ حکومت کی طرف سے شہرقائد کے باسیوں کیلئے خوشخبری۔ طارق روڈ اور بہادرآباد سے متصل شہید ملت انڈر پاسز کا افتتاح آج کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری افتتاح کریں گے، سندھ حکومت کے میگا پروجیکٹ کے تحت شہید ملت روڈ انٹر پاسز کی تعمیر ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی۔
ان منصوبوں کا سنگ بنیاد مارچ میں رکھا گیا تھا لیکن بارشوں کی وجہ سے تعمیراتی عمل میں شدید مشکلات پیش آئیں، منصوبہ 1886 ملین روپے کی لاگت سے تیارکیاگیا ہے۔
طارق روڈ انڈر پاس ساڑھے 500 میٹر جبکہ ِہل پارک انٹرسیکشن پر تعمیر ہونے والا انڈر پاس 750 میٹر طویل ہے، انڈر پاسز میں حائل پانچ ٹریفک سگنلز کو مکمل طورپرختم کردیا گیا ہے اور اطراف میں نئی سڑکیں بھی تعمیر کی گئی ہیں۔