نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کر لیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک اور راہنما نیب کے ریڈار پر آگئے۔ نیب راولپنڈی نے سلیم مانڈوی والا کو 9 دسمبر کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا۔ ان سے جعلی بنک اکاونٹس سے متعلق کیس میں پوچھ گچھ ہو گی۔

نیب سلیم مانڈوی والا سے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون سے کاروباری لین دین سے متعلق بھی سوالات کرے گا۔ نیب راولپنڈی نے اعجاز ہارون کو اومنی گروپ کو 12 پلاٹس فرضی ناموں پر الاٹ کرنے پر گرفتار کر رکھا ہے۔