اسلام آباد:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام کے سربراہ میجرجنرل آصف غفور کی آج ہونے والی اہم پریس کانفرنس نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دی گئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کرنی تھی ، جس میں کور کمانڈرز کانفرنس کے فیصلوں سے قوم کو آگاہ کیا جانا تھا۔
اطلاعات تھیں کہ میجرجنرل آصف غفورملکی سلامتی کی صورتحال، کشمیر اور دیگر اہم معاملات پر بھی بریفنگ دیں گے تاہم اب خبر آئی ہے کہ میجر جنرل آصف غفور آج پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت طویل کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کور کمانڈر کانفرنس فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں صبح 9:30 پر شروع ہوئی تھی جو شام تک جاری رہی۔