تفصیلات کے مطابق رضا بشیرایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ آج کیس حتمی بحث کیلئے مقرر نہیں کیاگیا تھا اور اچانک فیصلہ سنادیا گیا۔
وکیل پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ میرے موکل کو سنے بغیر عدالت نے یک طرفہ فیصلہ سنایا جس کے خلاف ہم سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنادیا ہے