جامشورو، سپر ہائی وے پر کار اور ٹریلر میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

جامشورو کے علاقے نوری آباد کے قریب سپر ہائی وے پر کار اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔کوٹھری کے مقام پر خوفناک حادثہ، کار سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے،

امدادی ٹیموں کے پہنچنے سے قبل ہی 4 افراد دم توڑ گئے تاہم دیگر 2 زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں،

ان کی لاشیں بھی ہسپتال منتقل کر کے لواحقین کو مطلع کر دیا گیا۔