پاکستان اور دنیا بھر میں کرائے کی ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی کریم نے اپنے 150 ملازمین کو برطرف کر دیا۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفسر مدثر شیخا کی جانب سے ملازمین کو بھیجی کی ای میل میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام کمپنی کے بڑے مقاصد پر پورا اترنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔
ای میل میں درج ہے کہ تبدیلیوں کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے کچھ ساتھیوں کو کریم میں اب مختلف اور زیادہ کام کرنا پڑے گا اور دیگر آج ہمیں چھوڑ دیں گے کیونکہ ان کیلئے اب کوئی کام نہیں رہا۔
صرف دسمبر میں بھی 60 سے زائد افراد نے کمپنی سے علیحدگی اختیار کی جس میں سے زیادہ افراد کا تعلق دبئی سے تھا جب کہ کچھ لوگ پاکستان سے بھی تعلق رکھتے تھے۔
اطلاعات ہیں کہ مالی رکاوٹوں کے سبب کریم نے عمان اور ترکی سے اپنا کاروبار ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق کریم کے3،500 ملازمین ہیں جن میں سے 1،100 قریب پاکستان کے دفاتر میں کام کرتے ہیں۔