کراچی: کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاکستان نے چین کا فلائٹ آپریشن معطل کردیا۔
جبکہ امپورٹ کی جانے والی اشیاء کو فیومیگیشن کے بعد کلیئر کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔
پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر آنے والے تمام اور بالخصوص خلیجی ممالک سے آنے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ شروع کردی گئی۔
تمام ایئرپورٹس پرمسافروں کی امیگریشن سے پہلے اُن کی اسکریننگ کی جارہی ہے،
علاوہ ازیں ائیرپورٹس پر خصوصی اسپرے کا عمل بھی شروع کردیا گیا جس کے تحت جہازوں کے اندر بھی فیومیگیشن کی جارہی ہے۔
دوسری جانب سول ایوی ایشن نے پاکستان اور چین کے درمیان فلائٹ آپریشن معطل کردیا۔
سی اے اے کے مطابق چین کے ساتھ براہ راست پروازیں دو فروری تک منقطع رہیں گی، صورتحال کو دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔