لاہور: انسداد منشیات کی عدالت نے ویڈیو فراہم کرنے سمیت مسلم لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ کی تینوں درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔
ن لیگی رہنما نے ویڈیو فراہم کرنے، روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت اور گاری واپس کرنے کی درخواستیں دائر کی تھی۔
عدالت نے رانا ثناءاللہ کے خلاف کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی اور افرد جرم عائد کرنے کیلئے انہیں آئندہ سماعت پر طلب کیا ہے۔
انسداد منشیات فورس نے(اے این ایف) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو یکم جولائی کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ راناثنا کا موقف ہے کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ منشیات برآمدگی کے ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کیے گئے۔
اے این ایف حکام کے مطابق رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی اور کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ انسداد منشیات فورس کے ذرائع کے مطابق منشیات کے اسمگلر نے تفتیش میں ن لیگی رہنما کا نام لیا تھا۔