بلوچستان کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں کشتیوں میں لگنے والی آگ کے باعث پانچ کشتیاں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔
آتشزدگی کا واقعہ وندر کے ساحلی علاقے ڈام بندر کے مقام پر رات گئے پیش آیا، جہاں سمندر کنارے کھڑی کشتی میں ڈیزل لوڈنگ کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی قریبی کشتیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا فوری طور پر فائر بریگیڈ کی عدم موجودگی کے باعث پانچ کشتیاں جل کر خاکستر
ہوگئیں جس سے ماہی گیروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔