اسلام آباد: وزیراعطم عمران خان نے چینی صدر شی جنگ پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کورونا وائرس پر چینی عوام اور قیادت سے اظہار یکجہتی کیا۔
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے چینی صدر سے کورونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چینی اقدامات کی تعریف کی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام اور حکومت چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بروقت اور موثر چینی اقدامات کو دنیا بھر نے سراہا ہے۔
دوران گفتگو وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز پر مشتمل فیلڈ اسپتال چین بھیجنے کی پیشکش کردی۔
اس موقع پر چینی صدر شی جنگ پنگ نے کہا کہ چین میں مقیم پاکستانی طلبا کا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین میں مقیم پاکستانی طلبا کی حفاظت اور تندرستی کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔