لندن: سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔
ترجمان شریف فیملی کے مطابق ڈاکٹر عدنان پر برطانوی دارلحکومت لندن کے علاقے پارک لین میں راڈ کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے، حملہ نقاب پوش افراد نے اس وقت کیا جب وہ شام کی چہل قدمی کررہے تھے۔
ترجمان کے مطابق حملے میں ڈاکٹر عدنان کو سر، چہرے، گردن اور سینے پر گہرے زخم آئے ہیں،حملے کے بعد انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عدنان کو حملے سے قبل دھمکی آمیز کالیں موصول ہوئی تھیں جس کے ثبوت پولیس کو دے دیئے گئے ہیں۔
ترجمان شریف فیملی نے ڈاکٹر عدنان پر ہونے والے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے حملوں کا جواب قانونی دائرے میں رہ کر دینےکا حق رکھتے ہیں۔