اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈاکیخلاف نااہلی کی درخواست18 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔
رجسٹراراسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس عامر فاروق فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت کریں گے۔
عدالت نے وفاقی وزیرفیصل واوڈا، کابینہ ڈویژن، سیکرٹری قانون اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کررکھا ہے۔
ہائی کورٹ نے فیصل واوڈا کو بطوروفاقی وزیر فوری کام سے روکنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کررکھا ہے۔
ایڈووکیٹ جہانگیر خان جدون کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری قانون وانصاف، سیکرٹری قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔