کراچی: (16 مارچ 2020) ]اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار شروع ہوتے ہی شدید مندی چھا گئی۔ انڈیکس میں 969 پوائنٹس کی کمی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز میں ہی شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں شدید مندی انڈیکس 969پوائنٹس کمی سے 35ہزار 92کی سطح پرآ گیا۔ کاروبار کے آغاز سے اب تک مارکیٹ میں 2 اعشاریہ 68فیصد کی کمی ہو چکی ہے۔
گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں ہفتے کے تین روز انڈیکس فریز ہوا تھا۔ پیر، جمعرات اور جمعہ کے روز مندی کے باعث کاروبار کو 45 منٹ کیلئے روکا گیا تھا۔
جمعہ کے روزمارکیٹ 104 پوائنٹس کے اضافے سے 36ہزار 60پواٹنس پر بندہوئی تھی۔