کورونا وائرس، پاکستان میں 462 اموات، 20 ہزار سے زائد افراد متاثر۔

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 462 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 186 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 83 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 22 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 590 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے اب تک 7 ہزار 465 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 7 ہزار 524، خیبرپختونخوا 3,129، بلوچستان 1,218، اسلام آباد 415، آزاد کشمیر 71 اورگلگت بلتستان میں 364 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 716 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 2 لاکھ 12 ہزار 511 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے عوام اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے مساجد میں زیادہ سے زیادہ پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔