حکومت مینگل کو منانے میں ناکام، اپوزیشن نے رابطے تیز کردیئے۔
اسلام آباد: حکومت مینگل کو منانے میں ناکام نظر آرہی ہے،پوزیشن جماعتوں نے سردار اختر مینگل سے رابطے تیز کردیئے۔
پیپلز پارٹی کا بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سے رابطہ ،اہم سیاسی امورپر گفتگو ،جلد ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔
پاک الرٹز ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے بعد پاکستان پیپلزپاٹی کا بھی بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سے رابطہ کیا گیا ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے درمیان اہم سیاسی امور پر گفتگو کی گئی ۔
پاک الرٹز ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے جلد ملاقات پر اتفاق کرلیا، ملاقات میں حکومت کو ٹف ٹاٹم دینے کی حکمت عملی سمیت اہم امور پر گفتگو ہوگی۔
پاک الرٹز ذرائع کے مطابق حکومت تاحال اختر مینگل کو منانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔