ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 195,745 ہو گئی، 3962 اموات۔

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 59 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 3 ہزار 962 ہو گیا ہے۔

ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید2 ہزار 775 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 745 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 84 ہزار 168 مریض صحت یاب ہو گئے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 71 ہزار 987 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 75 ہزار 168، خیبرپختونخوا میں 24 ہزار 303، بلوچستان میں 9 ہزار 946، اسلام آباد میں 11 ہزار 981، آزادکشمیر میں 962 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 398 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 629 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 178، خیبر پختونخوا میں 879، اسلام آباد میں 119، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 109 اور آزاد کشمیر میں 25 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار اکتالیس ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 11 لاکھ 93 ہزار سترہ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا اور اموات بھی بڑھیں گیں۔

معان خصوصی ظفر مرزا نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔