کراچی، بارش کے دوران مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق

کراچی میں دو روز کی بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق دو روز میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے، گلشن حدید فیز 2 میں کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہوا جبکہ لانڈھی قذافی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے 22 سال کا نوجوان جاں بحق ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ گارڈن فوارہ چوک کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اورنگی سیکٹر ساڑھے 11 میں نالے میں گِر کر ایک شخص جان سے گیا جبکہ بن قاسم میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔