ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد چھ ہزار سے بڑھ گئی۔

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 675 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار چودہ ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 81 ہزار 136 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 54 ہزار 286 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 20 ہزار آٹھ سو 86 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11 ہزار 915 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 20 لاکھ 43 ہزار 870 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 16 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 324 ہو گئی ہے۔

بلوچستان 11 ہزار 780، اسلام آباد 15 ہزار 122، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 105، گلگت بلتستان دو ہزار 218 اور پنجاب میں 93 ہزار 571 کورونا مریض ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 157، سندھ میں 2 ہزار 231، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 213، اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 55 اور گلگت بلتستان میں 55 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 213 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 595 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔