عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 3 لاکھ3 ہزار89 افراد متاثر ہوئے اور6 ہزار 393 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے 665نئےکیسز اور4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے متاثر2 لاکھ 90 ہزار760 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 5 ہزار 936 رہ گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 29 ہزار 97 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر30 لاکھ 24 ہزار 987 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار591 ہوگئی ہے۔ پنجاب 97 ہزار946، خیبرپختونخوا میں37 ہزار14، بلوچستان میں 13 ہزار690، اسلام آباد میں 15 ہزار984، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار441 اور گلگت میں 3 ہزار297 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔