مظفر گڑھ میں سفاک شخص نے بدچلنی کے شبے میں بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کردیا ہے۔
مظفر گڑھ پولیس کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات تھانہ سیت پور کے علاقے میں پیش آئی، جہاں افضل نامی شخص نے بدچلنی کے شبے میں اپنی بیوی عذرا اور تین بیٹیوں چار سالہ تسکین، 3 سالہ مصباح اور دس روز کی گڑیا کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق افضل کوشک تھا کہ اس کی بیوی عذرا کے کسی اور کے ساتھ تعلقات تھے، جس کے بعد اس نے اقدام قتل کیا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔