بجلی48 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی۔

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے48 پیسےفی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔

نیپرا کے مطابق قیمت میں اضافہ اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت 3روپے 68 پیسےفی یونٹ رہی۔

اگست میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت3روپے20 پیسےفی یونٹ تھی۔ صارفین سےاضافی وصولی نومبرکےبل میں کی جائے گی۔

کےالیکٹرک صارفین پرفیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ صارفین پر 5ارب روپے سےزائد کابوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے گزشتہ ماہ 83 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا جس سے صارفین پر10 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑا۔ گزشتہ ماہ اضافہ جولائی 2020 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا تھا۔