پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 34 اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید34 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7ہزار55 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ایک ہزار808نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرین کل تعداد3 لاکھ49 ہزار992 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ20ہزار849 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور22 ہزار88زیرعلاج ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 72ہزار72اور پنجاب میں ایک لاکھ8 ہزار221ہے۔ خیبرپختونخوا41 ہزار258، اسلام آباد22ہزار765، بلوچستان16ہزار226، آزاد کشمیر5 ہزار41 اورگلگت میں4ہزار409 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار438 اور سندھ میں 2 ہزار 704 اموات ہو چکی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار302، اسلام آباد248، بلوچستان154، ‏گلگت بلتستان93 اور آزاد کشمیر میں116 ہو گئی ہے۔