پی ایس ایل 2020 کا فائنل آج ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ2020 کا فائنل آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہیں اور فتح کے لیے پرعزم ہیں۔

میچ رات آٹھ بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پلے آف مرحلے میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو ہرا کر براہ راست فائنل میں جگہ بنائی۔

لاہور قلندرز نے ایلی مینیٹڑز ون میں پشاور زلمی اور ٹو میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں قدم رکھا۔

پی ایس ایل میں دونوں ٹیمیں اب تک دس بار مدمقابل آئی ہیں۔ چھ بار جیت کراچی تو چار بار لاہور کے حصے میں آئی۔

رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچ ہوئے۔ ایک میچ کنگز اور ایک قلندرز نے اپنے نام کیا۔

کراچی کنگز کے پاس بابراعظم اور محمد عامر جیسے بہترین کھلاڑی ہیں۔ لاہورقلندرز میں ان فارم محمد حفیظ اور شاہین آفریدی بھی دھوم مچانے کو تیار ہیں.