چین سے طیارہ 5 لاکھ کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچانے کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سائینو فارم پاکستان کو کورونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کرے گی، سائینو فارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے پاس ہے۔
مستند ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کی چینی کمپنی کین سائینو سے ویکسین خریداری پر بات چیت جاری ہے۔
خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں واک ان کورونا ویکسینیشن کی سہولت آج سے دستیاب ہو گی۔
این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 70 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کو واک ان ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ پاکستان میں کووڈ-19 ویکسین لگانے کا عمل گزشتہ ماہ چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچنے کے بعد شروع ہوا تھا