برطانیہ نے آئندہ دس برس کیلئے اپنی خارجہ پالیسی کے خدوخال واضع کر دیے ہیں۔
برطانوی حکومت نے پاکستان سے تاریخی تعلق کو مزید بہتر بنانے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔
برطانیہ نے 2030 تک کی خارجہ پالیسی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بحرِ ہند اور بحر الکاہل کے خطے میں اسٹریٹجک اتحاد کو فروغ دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جوہری ہتھیاروں کی کم سے کم حد کو180 سے بڑھا کر260 کر دیا گیا ہے۔ برطانوی حکومت نے سیکیورٹی، استحکام اور خوشحالی پر فوکس کرتے ہوئے پاکستان سے تاریخی تعلق کو مزید بہتر بنانے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔