وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے، جہاں وزارتوں اور ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام وفاقی وزراء، وفاقی سیکریٹریز معاونین اورمشیران اجلاس میں شریک ہیں،جہاں وزراء اپنی وزارتوں کے پہلے 100دنوں کی کارکردگی سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر وزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کے لیے 10 منٹ دئیے جائیں گے، بریفنگ کے بعد 5 منٹ سوالات اور جوابات کے ہوں گے،زیادہ فعال کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء اور افسران عہدے سے ہٹادیا جائے گا۔
اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف وزارتوں اورڈویژنز نے اپنی کارکردگی رپورٹ 27 نومبر کو جمع کرائی تھی،اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے وزراء سےشکایات کی صورت میں متعلقہ جماعت کے سربراہ سے بات کی جائے گی