نارووال میں اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی ہے جس کے نتیجے میں 12 سے زائد طالب علم زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نارووال میں پیجووالی ریلوے اسٹیشن کے قریب کراسنگ لائن کراس کرتے ہوئے اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کیا جارہاہے۔ لاثانی ایکسپریس ٹرین نارووال سے لاہور جارہی تھی.