وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے جس میں 39 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت طلب کیے گئے اجلاس میں لوکل باڈیز قانون سازی کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جائے گا جب کہ لاہور ایسٹرن بائی پاس کے لئےاین ایچ اے کو صوبائی حکومت کی جانب سے زمین فراہم کرنے کی منظوری بھی آج دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ دی پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ ایکٹ کی بھی منظوری دے گی اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ اف کارڈ یا لو جی کے قیام کا معاملہ بھی آج کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔
پرائم منسٹر نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبہ اور پنجاب کی ساتھ پی ایچ ایز اتھارٹیز کے بورڈ اف ڈائریکٹرز کی نامزدگیوں کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر غور آئے گا۔
وزیراعلیٰ کی زیرصدارت طلب کیے گئے اجلاس میں فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نام کی تبدیلی، پنجاب ریڈ زون کا معاملہ اور اے سی ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کے حوالے سے ایم او یو کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
یکم مارچ کو2013 کو کنٹریکٹ پر تعینات ایس اینڈ جی اے ڈی کے ملازمین کو مستقل کرنے بارے بھی کابینہ منظوری دے گی، پنجاب زکوۃ اینڈ عشر ایکٹ میں ترامیم، پنجاب اینیمل ایکٹ، پنجاب لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن پالیسی کی منظوری بھی دی جائے گی۔
پنجاب کابینہ الٹرنیٹ ڈسپیوٹریزولوشن بل 2019 کا جائزہ لے کر منظوری دے گی اور کم از کم اجرت بل کی منظوری بھی آج کے اجلاس میں دی جائے گی۔