نقیب اللہ قتل کیس: انسداد دہشت گردی عدالت آئندہ سماعت پر راؤ انور پر فرد جرم عائد کرے گی

انسداد دہشت گردی عدالت نےنقیب اللہ قتل کیس میں تفتیشی افسرکا بیان ریکارڈ کرلیا،عدالت نےریمارکس دیئےکہ آئندہ سماعت پرفرد جرم عائد کی جائیگی۔

سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار،ڈی ایس پی قمرودیگر ملزمان آج دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے،کیس کے تفتیشی افسر ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسرنےبیان دیا کہ مفرور ملزمان کو اشہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرلی ہے،،مفرور ملزمان میں امان اللہ مروت،اکبر ملاح،محسن عباس و دیگر شامل ہیں،،عدالت نےحکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی۔

اس سے قبل 19جنوری کو ہونے والی سماعت میں انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد 10 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔