سندھ حکومت کا موٹر وہیکل بک کی جگہ اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے موٹر وہیکل بک کی جگہ اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا کہ موٹر سائیکل کی بک اور کاغذات لوگ سنبھال نہیں سکتے اس لیے موٹرسائیکل کی بک کو ختم کیا جارہا ہے اور اس کی جگہ ایک اسمارٹ کارڈ متعارف کرارہے ہیں جس کی فیس 800 روپے تک ہوگی۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس حوالے سے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے۔