کبیروالا:عبدالحکیم میں واقع اسکول کے کلاس روم کی چھت گرنے سے 22 بچے ملبے تلے دب گئے۔
کبیر والا کے علاقے عبدالحکیم میں واقع اسکول کے کلاس روم کی چھت گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکول میں معمول کے مطابق تدریسی عمل جاری تھا۔
واقعے کے فوری بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ ریسکیو اہلکاروں کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 15 بچوں کو زخمی حالات میں ملبے سے نکال لیا گیا اور فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دیگر بچوں کو نکالنے کے لیے بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔