پاک بھارت تنازع خطے اور دنیا کو غیر مستحکم کرے گا: وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ پاک بھارت تنازع خطے اور دنیا کو غیر مستحکم کرے گا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا کو جان لینا چاہیےکہ پاک بھارت تنازع خطے اور دنیا کو غیر مستحکم کرے گا، اس تنازع سے دنیا مزید تقسیم ہوگی، انتہا پسندی نئی بلندیوں پر پہنچے گی اور جیت انتہا پسندی کی ہوگی۔

وزیراطلاعات نے بھی بھارت کو بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آئیں مل جل کر موجودہ صورتحال کو بدلنے کے لیے کام کریں۔